زین مدنی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی حالیہ ویڈیو پوسٹ کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے محترمہ میں الحمد للّہ شوبز چھوڑ چکی ہوں ۔
بولی ووڈ ایکٹریس اور ڈانسر راکھی ساونت کی جانب سے ایک روز جاری کی گئی ویڈیو پو سٹ میں اداکارہ نرگس، دیدار اور ہانیہ عامر کے حوالے سے راکھی ساونت نے بیانات دیئے تھے، جس کے جواب میں آج اداکارہ نرگس نےبھی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں راکھی ساونت کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بنت حوا کے نام سے خواتین کے لیے ادارہ بنا رہی ہوں اور محترمہ میں الحمد للّہ شوبز چھوڑ چکی ہوں۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت اور بھارتی اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی کے درمیان ایک شو کے حوالے سے تنازعہ ہوا جہاں دونوں کو ایک ساتھ پرفارم کرنا تھا لیکن نورا فتیحی آخری وقت پر شو میں شریک نہ ہوئیں حالانکہ انہوں نے راکھی سے دگنی فیس لینے کا وعدہ کیا تھا۔ اداکارہ نے نورا فتیحی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانیوں کی عزت کرنے چاہیے، میں نے ایک بھارتی ہوکر پاکستان کو پیار دیا کیونکہ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے اور مجھ سے پیار کرنے والے زیادہ مداح پاکستانی ہیں’۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے پاکستانی مداحوں سے بےحد محبت کرتی ہیں اور پاکستان کے لیے ہمیشہ وفادار رہیں گی اور کبھی کسی کو ان کے خلاف کچھ کہنے نہیں دیں گی۔اسی انٹرویو میں راکھی نے خود کو آئٹم گرل اور کوئین آف رئیلٹی شو قرار دیتے ہوئے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو اوپن ڈانس چیلنچ بھی دے ڈالا اور کہا کہ میں انڈیا کی نمبر ون ڈانسر ہوں ان سب کو میں شکست دے سکتی ہوں کیونکہ میں 24 گھنٹے ڈانس کرسکتی ہوں’۔
ایک جانب پاکستان سے محبت اور انڈیا کی شہری ہونے کے باوجود اس سے بغاوت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین راکھی ساونت کیلئے کمنٹ سیکشن میں ملے جلے تبصروں کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ بھارتی صارفین راکھی ساونت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔