اویس کیانی: نگراں وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا، 14ونڈ پاور پلانٹس کو 20ارب روپے کی ادائیگیاں روک دی گئیں۔
تحقیقات میں ونڈ پاور پلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا،ونڈ پاور پلانٹس سے ٹیرف کم کروانے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی،کمیٹی کو شوگر ملز کے پاور پلانٹس کا ٹیرف کم کروانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا،پاور پلانٹس پہلے ٹیرف کم کرتے ہوئے نیا معاہدہ کریں پھر ادائیگیاں ہونگی،ایم ڈی پی پی آئی بی کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی کی سمری ارسال کردی گئی،کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس 26جنوری کو طلب کرلیا گیا۔
کمیٹی نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے باعث مظفرآباد کودرپیش پانی کی قلت پر بھی غور کرے گی،اجلاس میں بجلی کے مسابقتی باہمی ٹریڈنگ معاہدوں اور گردشی قرض پر رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
نگراں وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ
24 Jan, 2024 | 09:38 PM