ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 12 بچے انتقال کر گئے

پنجاب: 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 12 بچے انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں نمونیا کے کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 979 مزیدبچے نمونیا میں مبتلا ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14بچےنمونیا کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ لاہور میں 197 بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی جبکہ اس دوران لاہور میں 2 بچے نمونیا کےباعث جان کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے 24 دنوں میں صوبے میں نمونیا سے جاں بحق بچوں کی تعداد 208 ہوگئی جبکہ اس دوران نمونیا کے کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 10 ہزار 520 تک جا پہنچی۔