نجوت سنگھ سدھو  کی وفد کے ساتھ  کرتارپور آمد, پاکستانی مہمان نوازی کو سراہا

24 Jan, 2024 | 07:10 PM

This browser does not support the video element.

یاسر عرفات: نارووال کرتاپور میں بھارتی مشہور سابقہ کرکٹر ، سابق وزیر اعلیٰ بھارت پنجاب، مشہور اینکر پرسن اور کرتاپور کے ہیرو نجوت سنگھ سدھو  کی کرتار پور میں وفد کے ساتھ  آمد ،  کرتاپور انتظامیہ کی جانب سے درشن ڈیوڑی پر استقبال کیا گیا۔ 

 نجوت سنگھ سدھو  نے کرتار بابا گرو نانک کی سمادھی پر ماتھا ٹیکا، جس کے بعد انہوں نے لنگر ہال سے لنگر کھایا ۔ نجوت سنگھ سدھو نے  کرتاپور میں بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ کرتاپور میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات موجود تھے۔ 

نوجوٹ سنگھ سدھو  نے  کرتارپور بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ، مذاکرات کی میز پر معاملات حل کرنے چاہئیں ، تنازعات کے خاتمے اور عالمی امن کے لئے مضبوط اقوام متحدہ ضروری ہے۔ فلسطین میں ننھے بچوں اومظلوم عورتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،  کرتارپور راہداری کے مقاصد ابھی ادھورے ہیں۔  
پاکستان میں ہمیں پلکوں پہ بٹھایا جاتا ہے مہمان نوازی لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتی ، کرتار پور کے باعث ماضی میں امرتسر ایشیا کی سب بڑی منڈی رہا ، کرتار پور راہداری سے جتنا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اٹھانا چاہئیے ، سرحدوں کی دیواروں میں راہداریاں بھی ہونی چاہئیں ، راہداریوں سے محبت پیار امن اور تجارت بھی ہونی چاہئیے ، ہماری زبان ،غذا،لباس اور گالیاں بھی ایک جیسی ہیں۔  ہماری ثقافت اور ذاتیں پاتیں بھی ایک ہیں۔ سلک روٹ سے تجارت کا حجم 37 بلین ڈالر ہوسکتاہے مگر 2 بلین تک محدود ہے۔ 

مزیدخبریں