فلاحی اقدامات کرنے پر پنجاب پولیس کا وزیراعلیٰ محسن نقوی کو شاندار خراج تحسین، ویڈیو ریلیز

24 Jan, 2024 | 06:30 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے دور حکومت میں پولیس کی ٹرانسفرمیشن، اصلاحات پر پنجاب پولیس کی جانب سے ویڈیو ریلیز  کی گئی۔ 
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے فلاحی اقدامات کرنے پر خراج تحسین کیلئے ویڈیو ریلیز کی، ویڈیو میں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی طرف سے کئے گئے فلاحی اقدامات کو نمایاں کیا گیا۔

ویڈیو میں بتایا گیا کہ تمام 737 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول منتقل کیا گیا، 97 فیصد شہریوں نے سپیشل انیشیٹو تھانوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، پنجاب بھر میں 40 سمارٹ پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری دی گئی، کانسٹیبل سے ایس پی رینک تک 20 ہزار پروموشنز کی گئیں، ملازمین کے سروس سٹرکچر، ریگولرائزیشن سمیت بھرتیوں کے عمل کو بہتر بنایا گیا۔ پنجاب میں 151 خدمت مراکز، 36 میثاق سنٹرز اور 39 تحفظ مراکز قائم کئے گئے، گذشتہ پانچ برسوں میں 2 کروڑ 5 لاکھ شہری خدمت مراکز سے مستفید ہوئے، گذشتہ ایک سال میں 1 کروڑ سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے استفادہ کیا۔ 737 تھانوں، 360 پٹرولنگ پوسٹ ،151 خدمت مراکز پر لائسنس اجراء کی سہولت دی، 40 لاکھ سے زائد شہریوں نے ای لائسنس سروس سے استفادہ کیا، 130 نئے لائسنس سنٹرز بنائے ، لائسنسنگ کی شرح میں 25 سو فیصد اضافہ ہوا۔ سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید 21 شہروں تک بڑھایا گیا، تین پولیس اینیمل ریسکیو سنٹرز میں 100 سے زائد جانوروں کو ریسکیو کیا گیا، پنجاب ہائی وے پٹرول کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنےکے اختیارات دیئے، پنجاب ہائی وے پٹرول کو چالاننگ اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے اختیارات بھی دئیے، پی ایچ پی کو نئی گاڑیاں دیں،ایلیٹ فورس رولز 2023 میں ترامیم کی گئیں۔ الاؤنس میں 37 کروڑ روپے سالانہ اضافہ ، ڈولفن ، پی آر یو کی گاڑیوں کی مرمت کروائی گئی۔ 
ویڈیو میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے دور حکومت میں سی ٹی ڈی کی ری ویمپنگ کی گئی، 425 دہشت گردوں کو کیفرکردار، 650 کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ سپیشل برانچ کی عمارات ، دفاتر اور میس کی تزئین و آرائش کی گئی، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کے عہدے بنائے گئے، 32 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کی ٹریننگ عمل میں لائی گئی۔ ایک سال میں 65 ہزار ایکڑ سے زائد کچہ کا علاقہ کلیئر کروایا گیا۔ بیرون ملک مفرور 150 سے زائد اشتہاریوں کو انٹرپول کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ پانچ ہزار905 کریمنل گینگز ، 650 خطرناک مجرمان گرفتار کئے گئے۔ پنجاب میں 27 فیصد ، لاہور میں 43 فیصد جرائم میں کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ 171 شہید میڈلز ، 218 غازی میڈلز ، 12 بہادری میڈلز دئیے گئے، پنجاب پولیس کے تمام دفاتر کی تزئین و آرائش کا کام کروایا گیا، لاہور میں 2مقامات پر پولیس ملازمین کیلئے رہائشی فلیٹس مکمل کروائے گئے۔ 

مزیدخبریں