پی پی 36؛ مرزا امجد محمود نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا

24 Jan, 2024 | 06:09 PM

نئیرعالم: عام انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 36 وزیرآباد سے سابق لیگی امیدوار نے اعلان بغاوت کردیا۔

 ذرائع کے مطابق وزیرآباد سے اکمل سیف چٹھہ ن لیگ کا پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض تھے، اکمل سیف چٹھہ نے چند دن قبل ن لیگ کو خیر باد کہ دیا تھا، اکمل سیف چٹھہ دو بار  پی پی -36 سےن لیگ کے ایم پی اے رہ چکے ہیں، مرزا امجد محمود نے ہزاروں ساتھیوں سمیت آزاد امیدوار اکمل سیف چٹھہ کی حمائت کا اعلان کر دیا۔

  سابق لیگی رہنما اس سیٹ سے دو بار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں تاہم اس مرتبہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے،اکمل سیف چٹھہ نے ایک کارنر میٹنگ میں کارکنان سے مشورہ کے بعد اعلان کیا، اکمل سیف چٹھہ پریشر ککر کے انتخابی نشان سے الیکشن لڑیں گے۔

مزیدخبریں