ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دکانداروں کی من مانیاں جاری،شہری مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور

 دکانداروں کی من مانیاں جاری،شہری مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فریحہ بتول) شہری مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ،لاہور کی مارکیٹ میں سبزیاں سرکاری قیمتوں کے بجائے دکانداروں کی من مانی قیمتوں میں فروخت ہونے لگیں۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق  پیاز کی سرکاری قیمت 220 ،اوپن مارکیٹ میں 300 روپے میں فروخت،ٹماٹر کی سرکاری قیمت 115 ،اوپن مارکیٹ میں 270 روپے میں فروخت،لہسن کی سرکاری قیمت 550 ،اوپن مارکیٹ میں 650 روپے میں فروخت اور ادرک کی سرکاری قیمت 486 ،اوپن مارکیٹ میں 550 روپے میں فروخت ہور ہی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ میتھی کی سرکاری قیمت 125 ،اوپن مارکیٹ میں 180 روپے،بینگن کی سرکاری قیمت 105 ہے جبکہ مارکیٹ میں 170 روپے میں،شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 215 ،مارکیٹ میں 280 روپے میں فروخت جبکہ  اروی کی سرکاری قیمت 160 ،اوپن مارکیٹ میں 200 روپے میں فروخت جاری ہے۔