علی رامے : نگراں وزیر اعلیٰ کا مزار بی بی پاکدامن کو حضرت داتا گنج بخش مزار کے شایان شان بنانے کا وژن تکمیل کو پہنچا، بی بی پاک دامن دربار توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد زائرین کے لیے کھول دیاگیا.
نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے وزراء کے ہمراہ مزار بی بی پاکدامن کا افتتاح کیا۔
مزار بی بی پاکدامن میں سبزگنبد، مرصع سنہری جالیاں،چوبی محرابیں بنا دی گئیں، مزار بی بی پاکدامن میں سنف مرمر کا خوبصورت کام، نیا ڈرینج سسٹم تعمیر کر دیا گیا، مزار بی بی پاکدامن پر آنے والے زائرین کے لیے مزار کے احاطے کو بھی بڑھا دیا گیا، ایمپرس روڈ تک مزار کا داخلی راستہ کشادہ کرنے کابھی اعلان کر دیا گیا، مزار کی جانب جانے والی گلی کو 100 فیصد تک کشادہ کر دیا گیا۔ مزار پر مرصع سنہری جالی، 3 عالیشان گنبد، چوبی محرابیں، اور بہترین فرشی ٹائلیں اعلی تعمیرات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ گنجان آبادی کے وسط میں ہونے کے باعث زائرین کی مزار بی بی پاکدامن تک رسائی مشکل تھی۔ مزاربی بی پاکدامن کو ایمپرس روڈ کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے داخلی راستہ بھی وسیع کیا جائے گا۔ ایمپرس روڈ سے توسیع شدہ راستے کی وجہ سے مزار بی بی پاکدامن میں آمدو رفت میں آسانی ہو گی۔
مزار بی بی پاکدامن اپ گریڈیشن پراجیکٹ افتتاح کے بعد دعا کی گئی. وزیراعلیٰ محسن نقوی،علماء کرام اور وزراء نے مزار بی بی پاکدامن پر حاضری دی، مزار بی بی پاکدامن پر فاتحہ خوانی اور ملک وقوم کی ترقی اور بقا کی دعائیں کیں۔
وزیراعلی محسن نقوی نے مزار کے مختلف حصوں کا دورہ کیا،تعمیراتی معیار کو سراہا، محسن نقوی نے ایمپرس روڈ سے مزار کے داخلی راستے کی کشادگی کے پراجیکٹ کا بھی اعلان کردیا۔ وزیراعلی پنجاب نے مزار کے داخلی راستے پر موجود علاقہ مکینوں سے بات چیت بھی کی۔مزار بی بی پاکدامن کی اپ گریڈیشن پرعلاقہ مکینوں اور زائرین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی نے مزار کا ڈیزائن بنانے والے نیر علی دادا کو گلے لگا لیا، محسن نقوی نے کہا کہ نئیر علی دادانے بے لوث ہوکربغیرمعاوضہ ڈیزائن بنایا۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے تین روز لگاکرایمپریس روڈتک20فٹ سڑک پربات چیت مکمل کرلی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ درباربی بی پاکدامن سے لے کر ایمپریس روڈتک آمدورفت آسان ہوجائے گی، سات سے 10روزمیں یہ سڑک مکمل ہوجائے گی، دربارکی توسیع کے منصوبے میں تعاون کرنےوالوں کاشکریہ اداکرتاہوں۔ داتادرباراحاطے کی بھی توسیع ہورہی ہے،دیکھ کر زائرین کوخوشی ہوگی۔ جوممکن تھاہم نے کرلیا،اب باقی کام جو آئیں گے وہ کریں گے، مجھے پوری امید ہے کہ اتنظامیہ معاملات کو احسن اندازمیں چلائے گی۔ الیکشن کیلئے36ہزارکیمرے کرائے پرلیے جارہے ہیں۔
مزار بی بی پاکدامن اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تقریب میں علمائے کرام، صوبائی وزراء, چیف سیکرٹری،آئی جی پنجانب ،ایس ایم بی آر،سیکرٹری تعمیرات, سیکرٹری اوقاف،اطلاعات،سی سی پی او،سی ٹی او،کمشنراور دیگر حکام موجود تھے.