معروف پاکستانی اداکار شفاعت علی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

24 Jan, 2024 | 12:25 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :  معروف پاکستانی اداکار، کامیڈین و میزبان شفاعت علی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

 پاکستانی سیاست دان اور دیگر معروف شخصیات کی نقل اُتارنے والے فنکار شفاعت علی نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے گھر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

 مذکورہ پوسٹ میں شفاعت علی نے لکھا کہ ' الحمد اللہ، اللہ نے ہمیں بیٹے جیسی نعمت سے نوازا ہے'۔

شفاعت اور ان کی اہلیہ ربیکا فریال کی جانب سے ملنے والی اس خوشخبری پر اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 صارفین کی ایک بڑی تعداد 'ماشاء اللہ' اور 'مبارک ہو' جیسے الفاظ لکھتی نظر آئی تو ایک صارف نے بیٹے کے نام کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ' اس کا نام غزہ رکھ دو'۔

 ایک 'ایکس' صارف نے تو اس خوشی کو مزید میٹھا بناتے ہوئے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں گاجر کے حلوے کی تصویر ہی شیئر کردی۔

 واضح رہے کہ شفاعت پاکستانی نجی ٹیلی ویژن کے شو میں فنکاروں کی آواز کی نقل کرتے نظر آتے تھے۔ خاص طور پر انکا پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں باتیں اور گلوکاری کرنا مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

 عاطف اسلم کے علاوہ شفاعت پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ  خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بھی بڑی مہارت سے آواز بنالیتے ہیں۔
 

مزیدخبریں