شاہدرہ:  گھر میں سلنڈر دھماکہ،7 افرادزخمی

24 Jan, 2024 | 11:51 AM

Imran Fayyaz

(فاران یامین)شاہدرہ مقبرہ جہانگیر کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکہ ، حادثے کے نتیجے میں7 افرادزخمی ہو گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہدرہ مقبرہ جہانگیر کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے، افسوسناک حادثے کے   نتیجے  میں7 افرادزخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
  ریسکیو ذرائع کے مطابق  رانا رفاقت نے اپنے گھر کی تیسری منزل کرایہ پر دی ہوئی تھی، ابتدا ئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر لیکج کے باعث پیش آیا ۔
زخمیوں میں 27سالہ اقرا ،ایک سالہ علی عباس ،12سالہ ایمان ،30سالہ خالد، عمر زخمیوں میں شامل ہیں،دھماکے میں 4 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

مزیدخبریں