(ویب ڈیسک)دلہن کا قریب بیٹھے بچے کو زور دار تھپڑ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شادی کی تقریبات کے دوران پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن صوفے پر بیٹھی ہوئی ہے اور قریب ایک بچہ بھی موجود ہے جو بے دھیانی میں دلہن کے عروسی لباس پر بیٹھا ہوا ہے۔
دلہن بار بار اٹھنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن بچے کے بیٹھے ہونے کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرپاتی۔
اچانک ہی دلہن غصے میں آجاتی ہے اور بچے کو تھپڑ رسید کردیتی ہیں جس کے نتیجے میں بچہ نیچے گر جاتا ہے اور رونا شروع کردیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔