رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی ،ڈاکونجی بینک سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار

24 Jan, 2024 | 10:18 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) رواں سال پاکستان میں سب سے بڑی ڈکیتی ہو گئی، کوئٹہ کے نجی بینک سے ڈاکو کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر واقع نجی بینک میں ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر بینک عملے اور سکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی۔

ڈاکو بآسانی نجی بینک سے ساڑھے پانچ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں