پیپلز پارٹی صرف غریبوں کا سوچتی ہے، آصفہ بھٹو کا ورکرز کنونشن میں خطاب

24 Jan, 2024 | 02:00 AM

حسن علی:  آصفہ بھٹو زرداری  این اے 127 میں پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم میں شامل ہو گئیں۔

 آصفہ بھٹو   پی پی 160 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں مصباح الرحمن کے منعقد کردہ ویمن ورکرز کنونشن میں آصفہ بھٹو  میں شریک ہوئیں۔

کنونشن میں پیپلز پارٹی پنجاب خواتین ونگ کی صدر ثمینہ خالد گھرکی، پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل، شاہدہ جبیں، سینٹر پلوشہ خان، این اے 122 کے امیدوار چودھری عاطف رفیق، میاں ایوب، فائزہ ملک، عزیز الرحمن چن، رحمان عزیز چن، صداقت شیروانی، نایاب جان، فاطمہ ملہی، طارق مصباح، قاسم مصباح، منور انجم، جاوید اختر، سید علی قاسم گیلانی، نرگس خان، عقیلہ یوسف، ریاض جٹ  اور بڑی تعداد میں دیگر کارکن خواتین نے شرکت کی۔
آصفہ بھٹو  نے پی پی 160 میں ویمن ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو مفت علاج ملنا چاہیے۔ہم نے ہسپتال بنائے ہیں۔ پیپلز پارٹی صرف غریبوں کا سوچتی ہے۔پورے ملک سے لوگ سندھ میں علاج کروا رہے ہیں۔لوگوں کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں۔سندھ میں غریبوں کے لیے سیلاب متاثرین کے لیے گھر بن رہے ہیں۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی لوگوں کو گھر دیتی ہے۔ صرف پیپلز پارٹی آپکی روٹی روزی کا سوچتی ہے۔ ہم آپکی تنخواہ دوگنی کریں گے۔دوسرے لوگ صرف نعروں کی سیاست کر رہے ہیں۔ 8 فروری کو تیر پر نشان لگا کر بلاول بھٹو کو موقع دیں۔جب ہم مل کر کام کریں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔ ہم مل کر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔
 آصفہ بھٹو نے ویمن ورکرز کنونشن میں پارٹی کے نعرے بھی لگوائے۔

مزیدخبریں