ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرانی فتنہ انتقام کی سیاست پر مبنی تھا، انتقامی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیا، رانا ثنا اللہ

Rana Sana Ullah NA 100 Jalsa, Faisalabad Politics, Imran Khan, Imrani Fitna, Politics of revenge, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں انتقامی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ عمرانی فتنہ انتقام کی سیاست پر مبنی تھا۔ اس کا ایک ہی نظریہ تھا جو اختلاف کرے اس کو جیل میں ڈالنا ہے۔  

رانا ثنا اللہ نے یہ باتیں فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 میں اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ 

رانا ثا اللہ نے کہا کہ  پچھلے الیکشن میں بھی آپ نے ہمیں اپنے ووٹ سے منتخب کیا، ہم نے آپ سے ترقی کا وعدہ کیا تھا، بدقسمتی سے جو حکومت بنی وہ جمہوری قدروں سے نا آشنا تھی۔ 2018 میں بننے والی حکومت کا ایک ہی نعرہ تھا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔بے بنیاد جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ مجھ پر ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،

 وزیر داخلہ بننے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ کیسے شہزاد اکبر نے چال چلی۔ پندرہ کلو ہیروئن مجھ پر ڈال دی گئی۔

آج اس عمران خان کی بدکرداری کے قصے مشہور ہیں۔ آج میں اپنے شہر میں کالجز، سکول، یونیورسٹیز، ہسپتالوں کی بات کر سکتا ہوں۔ مجھے جب جیل میں ڈالا گیا تو باقاعدہ کرفیو  جیسا ماحول بنا دیا گیا تھا۔ لیکن ہم نے عمران خان کو جیل ہر قسم کی سہولت فراہم کی۔ ہم نے کبھی اعتراض نہیں کیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اب ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ ہمارے وقت میں ڈالر 65 روپے کا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو لانے والے جلد سمجھ گئے تھے کہ انہوں نے غلطی کی۔

 بانی پی ٹی آئی انتقام کا دوسرا نام ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کبھی لانگ مارچ، کبھی شارٹ مارچ، کبھی جلسہ، کبھی احتجاج اس کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا تھا کہ تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ تاریخ گواہ ہے کہ جناب کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملی۔ بانی پی ٹی آئی ہمارے دشمن ممالک کے عزائم پر عمل پیرا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ بانی پی ٹی آئی کو کس نے کہا تھا عسکری اداروں پر حملہ آور ہو۔ ریاست پر حملہ آور ہونا کسی صورت قابل قبول نہیں۔