نگران حکومت نے پی ٹی آئی دور حکومت میں تعینات 97 لاء افسران فارغ کر دیے  

24 Jan, 2023 | 09:59 PM

Imran Fayyaz

(ملک اشرف) نگران حکومت نے بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ  کے بعد اب پی ٹی آئی دور حکومت میں تعینات کئے گئے تمام 97 لاء افسران کو فارغ  کر دیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق 32 ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور 65 اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے ، جبکہ 20 ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور 36 نئے  اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعینات  کر دیئے گئے ہیں۔

 نگران  وزیر اعلٰی سید محسن نقوی کی  سفارش اور گورنر  پنجاب بلیغ الرحمان کی منظوری کے  بعد 97  لاء افسران کو  ڈی نوٹیفائی  کر دیا گیا ہے، سیکرٹری قانون ملک اختر جاوید کی منظوری کے بعد افسران کو ڈی نوٹیفائی کیا گیاسیکرٹری قانون ملک اختر جاوید کی منظوری کے بعد 56 لاء افسران کی تعیناتی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ 

 ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت دیگر لاء افسران عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے، چودھری جواد یعقوب ایڈوکیٹ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، چودھری جواد یعقوب ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی تک دفتر کے معاملات دیکھیں گے ، جبکہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے فارغ  کر دیا گیا ہے ۔

 ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ٹیپو سلیمان مخدوم ، رائے شاہد سلیم خان ،سردار طارق محمود ، ایس این خاور، حامد شبیر اظہر  کو فارغ  کر دیا گیا ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل محمد ریاض لون ،ثاقب اکبر گوندل ،  محمد آصف چیمہ ، رائے اشفاق کھرل کو بھی فارغ  کر دیا گیا ہے ۔

 ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل گوہر نواز سندھو ، بشارت علی گل ،  نوید اسلم  فارغ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل صبغت اللہ نصیر خاور خان ، عالیہ اعجاز ، آصف توفیق ، شوکت روا صدیقی ، محمد عاصم چیمہ شامل، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل منظور احمد وڑائچ ، نوید اسلم ، مشتاق احمد موہل ، مسرور عثمان  کو بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے ۔

 ایڈیشنل ایڈوکیٹ فیاض احمد مہر ، آصف افضل بھٹی ، ارشد جہانگیر جوجھہ ، محمد شہزاد اعوان فارغ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل محمد قاسم چوہان ، ملک عبدالعزیز اعوان بھی فارغ ،آیڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل رانا شمشاد خان ، سردار طارق محمود ، محمد عارف راجہ، امیر عباس اور ظفر ذوالقرنین ساہی  کو بھی فارغ کر دیاگیا ہے ،  سرکاری وکیل طیب جان بھی عہدے سے فارغ ،فارغ ہونے والے سرکاری وکیل طیب جان کمشنر لاہور کے بھائی ہیں۔

مزیدخبریں