قرض پروگرام کی بحالی ، پاکستان نے بڑا فیصلہ کر لیا  

24 Jan, 2023 | 07:43 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک )پاکستان کے  معاشی حکام اور انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان معلومات کے تبادلے کا آغاز  کر دیا گیا ہے ۔

  تفصیلات کے مطابق قرض پروگرام کی بحالی کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، معاشی حکام کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف کو منی بجٹ سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے جبکہ  نویں جائزہ مذاکرات کیلئے شیڈول طے کرنے کے معاملے پر بات ہورہی ہے ۔

  وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ سرکلر ڈیٹ, بجلی,گیس قیمتوں سے متعلق آئی ایم ایف کو معلومات فراہم کی جارہی ہیں ، ٹیکس وصولیوں سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جارہا ہے ، آئی ایم ایف کو مشن پاکستان بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے ، پاکستان آئی ایم ایف کا قرض پروگرام مکمل کرے گا قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں