ویب ڈیسک : یوکرین کی فضائی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آدھنے گھنٹے میں روس کے 3”کے اے ۔52“ ہیلی کاپٹر مار گرائے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’ڈیلی میل ‘‘کے مطابق یوکرین کی فضائیہ فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ رات تین ہیلی کاپٹر کو گرایا گیا ہے جبکہ گزشتہ 11ماہ کے دوران تقریباً 281 روسی ہیلی کاپٹروں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جن ہیلی کاپٹروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے انہیں ’’بلیک شارک ‘‘کے نام سے جانا جاتا ہے اور روس کے مہلک ترین ہیلی کاپٹروں میں شمار کیا جاتا ہے ،بلیک شارک کی مالیت 12ملین پاونڈ ہے ، یہ جدید ہیلی کاپٹر میدان جنگ میں دیگر طیاروں کیساتھ ڈیٹا شیئر کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں ۔