ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے بعد پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کا امکان    

Ig Punjab,police,transfers,postings,expected
کیپشن: Usman anwar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب کی تعیناتی  کے بعد پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اعلی افسران کے تقرروتبادلے متوقع ہیں ۔

  تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے بعد تمام آرپی اوز ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اور لاہور میں ڈی آئی جیز کی سیٹوں پر تقرروتبادلے کئے جائیں گے، جن کیلئے آج شام 7بجے  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب عہدیداروں کے انٹرویوز کریں گے۔

 ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹررائے بابرکو آر پی او تعینات کیا جائے گا ، نئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کےلئے ڈاکٹر عابد کے نام کی منظوری متوقع ہے  جبکہ انعام وحید، صادق ڈوگر، شارق کمال کو آر پی اوز کے طور پر تعینات کیے جانے کا امکان ہے ،  ہمایوں بشیر تارڑ،سہیل چودھری سمیت دیگر افسران کا وفاق سے پنجاب بھیجے جانے کا امکان ہے اور تبادلے کے بعد بطور آر پی اوز تعیناتیاں متوقع ہیں۔ 

  آر پی اوز کے تبادلوں کے بعد ڈی پی اوز کے تبادلے ہونگے، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کیلئے سہیل سکھیرا اور ڈاکٹر عابدکے انٹرویو ہونگے، آر پی اوز کے لئے ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف، سہیل چودھری کا انٹرویو ہوگا۔