ڈالر کی اونچی اڑان جاری، پھر مہنگا ہو گیا  

24 Jan, 2023 | 05:24 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)پاکستانی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، انٹر بینک میں ڈالر مزیدمہنگا ہو گیا ہے ۔

  تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 230روپے 40پیسے  پر فروخت ہو رہا ہے ، دوسری جانب کاروباری روز کےدوسرے روزپاکستان سٹاک ایکس چینج میں بہتری  نظر آئی ہے ۔

 100انڈیکس میں612 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس نے 39ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی  ہے ،  کاروباری روز کا  آغاز ہنڈرڈ انڈیکس نے 38ہزار 443 پوائنٹس کیساتھ شروع کیا  اور 1.59فیصد اضافے کے ساتھ دن کے اختتام پر 39ہزار 91پوائنٹس پر مارکیٹ بند ہوئی۔

مزیدخبریں