(ویب ڈیسک)پاکستانی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، انٹر بینک میں ڈالر مزیدمہنگا ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 230روپے 40پیسے پر فروخت ہو رہا ہے ، دوسری جانب کاروباری روز کےدوسرے روزپاکستان سٹاک ایکس چینج میں بہتری نظر آئی ہے ۔
100انڈیکس میں612 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس نے 39ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی ہے ، کاروباری روز کا آغاز ہنڈرڈ انڈیکس نے 38ہزار 443 پوائنٹس کیساتھ شروع کیا اور 1.59فیصد اضافے کے ساتھ دن کے اختتام پر 39ہزار 91پوائنٹس پر مارکیٹ بند ہوئی۔