نجم سیٹھی کا محمد عامر سے متعلق بڑا اعلان

24 Jan, 2023 | 04:06 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے فاسٹ بولر محمد عامر سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔

 قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  نجم سیٹھی نے کہا کہ محمد عامر نے خود ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، وہ ریٹائر ہیں، اگر وہ ریٹائرمنٹ سے باہر آنا چاہتے ہیں تو آئیں اور کھیلیں۔

  نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اسپاٹ فکسنگ سے متعلق میں نے سخت مؤقف اختیار کیا تھا لیکن مجھ سے پہلے اور بعد میں آنے والوں نے ایسا مؤقف اختیار نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا مؤقف تھا کہ ایک تو معاف نہیں کرنا لیکن اگر آپ سزا پوری کرلیں تو اگر آپ کو منتخب کیا جاسکے تو آپ کا حق ہے کہ آپ آکر کھیلیں۔

مزیدخبریں