معروف ٹی وی اداکارہ نے شادی کر لی

24 Jan, 2023 | 04:05 PM

ویب ڈیسک : ٹی وی کی معروف اداکارہ منتشا کیانی نے کراچی کے معروف فٹنس ٹرینر واصف محمد سے شادی کرلی ہے۔

منتشا کیانی نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جس پر انہیں بہت سے فنکاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں۔منتشا کیانی ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ ان کا ڈرامہ "بختاور"ان دنوں نجی ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے۔منتشا کیانی اور واصف محمد کے درمیان فٹنس ٹریننگ کے دوران دوستی ہوئی تھی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ واصف محمد نے 2014 میں اداکارہ سونیا حسین سے بھی شادی کی تھی۔

مزیدخبریں