عثمان انور نئے آئی جی پنجاب تعینات

24 Jan, 2023 | 10:27 AM

Abdullah Nadeem

لاہور: حکومت نے عثمان انور کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا۔

آئی جی پنجاب پولیس عامر ذوالفقار کا تبادلہ کر دیا گیا،عامر ذوالفقار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ ڈاکٹر عثمان انور کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب تعینات کر دیا گیا،وفاقی حکومت نے عثمان انور کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

 عثمان انور ان دنوں بطور ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس فرائض سر انجام رہے تھے،عثمان انور کا شمار پاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل ، ایماندار اور فرض شناس افسروں میں ہوتا ہے ۔ عثمان انور کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے تئیسویں کامن سے ہے ۔ انہوں نے 1995 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی ۔ 

 عثمان انور اس سے قبل پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں ،عثمان انور سی ٹی ڈی پنجاب ، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد ، سی آئی ڈی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بھی تعینات رہ چکے،عثمان انور نے پرائم منسٹر آفس اسلام آباد، ڈی پی او اوکاڑہ ، ڈی پی او سرگودھا ، ٹیلی کمیونیکیشن اور ایلیٹ پولیس میں بھی فرائض سر انجام دئیے ہیں ۔

مزیدخبریں