(محمد ساجد) زندگی ایک بڑی نعمت ہے جس کی اہمیت کا انذاہ اس وقت ہوتا ہے جب انسان کسی مصیبت میں پھنس جائے اور بے بسی کے اس عالم میں وہ اپنی تمام طاقت کو آزماتے ہوئے بھی اس سے چھٹکارہ حاصل نہیں کرپاتا، موت کے منہ سے واپس آنے والے ایک مسافر کی دل دہلادینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ویڈیو دیکھنے والے بھی کانپ اٹھے۔
زندگی سے پیار ہر ذی روح کو ہوتا ہے نشیب وفراز بھی زندگی کا حصہ ہی ہیں، تنگ دستی، مصیبت اور فاقوں کو دور کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتا ہے، انہوں پریشانیوں میں کوئی تو حالات کا مقابلہ کرتے کامیاب ہوجاتا ہے اور کوئی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔حادثات کا رونما ہونا بھی معمول بن چکا ہے جس کی بنیادی وجہ جلد بازی کرنا، تیزڈرائیوانگ وغیرہ۔
سوشل میڈیا پر ایسے متعدد واقعات کی ویڈیوز موجود ہیں جس میں معمولی سی لاپرواہی موت کی وادی میں لے جاتی ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں چلتی ٹرین پر سوار ہونا شہری کو مہنگا پڑگیا، وائرل ہونے والی ویڈیو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ریلوے سٹیشن کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی سٹیشن سے جانے کے لئے چل پڑی ہے اسی لمحے ایک مسافر نےبھاگتے ہوئے اس میں سوار ہونے کی کوشش کی، بوگی کے دروازے کے ساتھ لگے ہینڈل کو پکڑنے پر اس کا ہاتھ وہاں سے پھسل گیا اور وہ چلتی ٹرین کے قریب گر پڑا، موت کو قریب سے دیکھنے والے مسافر نے ہاتھ، پاؤں مارے اور چلتی گاڑی کے ٹریک سے تھوڑا دور ہوا۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی وہ ریلوے کی پٹری سے ہٹا وہاں موجود ریلوے پولیس اور دیگر لوگوں نے ا س کو بھاگ کر مزید پیچھے ہٹایا، واقعہ میں مسافر کو معجزاتی طور پر بچ گیا۔
ویڈیو دیکھنے کے لئے لنک کاپی کریں: https://www.instagram.com/p/CZHqTorhQ_a/