سونا مزید مہنگا ہو گیا

24 Jan, 2022 | 07:56 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)شہر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں  اضافہ دیکھا گیا ،سونے کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کے باعث صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں گاہک نہ ہونے کے برابر رہے.
 تفصیلات کے مطابق شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 250 روپے فی تولہ مزید مہنگا ہوگیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 200 روپے رہی۔

اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 591 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 337 روپے دیکھی گئی،صرافہ بازاروں میں دس گرام چاندی کی قیمت 1465روپے رہی۔ سونے کی تیزی سی بڑھتی قیمتوں میں صرافہ بازاروں کی رونقوں کو مانند کردیا ہے ۔

بلند ترین قیمتوں کے باعث متوسط طبقہ اب مصنوعی زیورات کی خریداری کی جانب زیادہ مائل ہورہا ہے اورصرافہ بازاروں میں گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مزیدخبریں