سابق ٹیسٹ کرکٹر  انتقال کرگئے

24 Jan, 2022 | 07:10 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کرگئے، وہ  گزشتہ کئی روز سے کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کرگئے،  68 سالہ آفتاب بلوچ دل کا دورہ پڑنے کے بعد کووڈ19 کا شکار ہو گئے تھے ،آج خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ  گزشتہ کئی روز سے کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے  آفتاب بلوچ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیاہے۔آفتاب بلوچ نے 1969 میں ڈھاکہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 16 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔اس ٹیسٹ کی واحد اننگز میں انہوں نے 25 رنز بنائے تھے۔انہیں اپنا دوسرااور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے چھ سال انتظار کرنا پڑا جس میں انہوں نے لاہور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 اور 60 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

مزیدخبریں