ویب ڈیسک: مشہور فیشن ڈیزائنر مینفرڈ تھیری مگلر انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 73 سال تھی۔ مگلر نے گلوکارہ میڈونا، لیڈی گاگا اور کارڈی بی جیسی سلیبرٹیز کے ملبوسات ڈیزائن کیے۔
https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-01-24/news-1643032550-5990.jpg
ان کے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اطلاع دی گئی کہ تھیری مگلر انتقال کرگئے ہیں مگر ان کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
مگلر نے اپنا برانڈ 1973 میں لانچ کیا۔ انہوں نے فیشن کی دنیا میں اعلی درجے کےجدید انداز کے ملبوسات تیار کیے اور ڈیانا راس اور بیونسے جیسی گلوکاروں کو رن وے اور ریڈ کارپٹ پر متعارف کرایا۔ منفرد پلاسٹک کی طرز پر فیبرک کے ملبوسات ان کا ٹریڈ مارک بن گیا۔
مگلر نے اپنا خصوصی پرفیوم 1990 کی دہائی میں متعارف کرایا جو بہت مقبول ہوا۔
ملبوسات کے ساتھ ساتھ وہ فلم، فوٹوگرافی اور ڈانس میں بھی دلچسپی رکھتے تھے۔