26 سالہ نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

24 Jan, 2022 | 06:34 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)کوٹ لکھپت میں ریلوے ٹریک عبور کرتے 26 سالہ نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ٹرین کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کا واقع کوٹ لکھپت میں پیش آیا جہاں 26 سالہ اکرم ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹرین سے ٹکرایا اور ٹرین سے ٹکر کے باعث اکرم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شہری قصور کا رہائشی اور کوٹ لکھپت میں محنت مزدوری کرتا تھا ۔

مزیدخبریں