آئی فون 13 خریدنے والے صارفین ہوجائیں محتاط

24 Jan, 2022 | 05:44 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: آئی فون 13 کی سیریز میں کچھ ایسے مسائل سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے جن کی وجہ سے سکرین ارغوانی رنگ کی ہو جاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں رپورٹ کے مطابق ایسے لوگوں کو جامنی یا ارغوانی سکرین کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو آئی فون 13، پرو اور پرو میکس استعمال کر رہے ہیں۔ مسئلے کا شکار ہونے والے کچھ صارفین نے اس کی نشان دہی ایپل کے سپورٹ کمیونٹی فورم پر کی جبکہ بعض صارفین نے آن لائن بھی اس کی شکایت متعلقہ کمپنی کو پہنچائی ہے۔
ایپل کمپنی کی جانب سے اس مسئلے کو تسلیم کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے سافٹ ویئر بگ ہے۔ ابتدائی طور پر ایپل نائن ٹو فائیو میک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سکرین کا ارغوانی ہو جانا نئی بات نہیں ہے بلکہ اکتوبر میں بھی کمیونٹی فورم پر اس مسئلے کو اٹھایا گیا تھا۔

ایک صارف کی جانب سے جب یہ کہا گیا کہ ان کے پاس آئی فون 13 پر ہے، جس کی سکرین کبھی کبھی چند سیکنڈ کے لیے ارغوانی رنگت اختیار کر جاتی ہے تو ان کا فون تبدیل کیا گیا، تاہم اس کے بعد اسی ارغوانی سکرین کے حوالے سے پے در پے شکایات سامنے آنے لگیں۔ اگرچہ زیادہ تر شکایات آئی فون 13 کے حوالے سے ہیں تاہم چند پرو اور پرومیکس کے متعلق بھی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کسٹر ایگزیکٹیو نے صارفین کو ہدایت کی کہ جدید ترین اپ ڈیٹ انسٹال کریں، جو ڈیٹا کی بیکنگ اپ کے بعد دستیاب ہو گی، اس کے بعد انسٹال کی جانے والی تمام ایپس کو اپ ڈیٹ کریں اور ایپ ورژن اور آئی او ایس کے درمیان عدم مطابقت کو ختم کریں، اس کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوتا ہے۔   

مزیدخبریں