شہزاد اکبر نے استعفیٰ کیوں دیا؟ شہباز گل نے وجہ بتادی

24 Jan, 2022 | 05:35 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سابق مشیر داخلہ احتساب شہزاد اکبر کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

معاون خصوصی شہباز گل نے شہزاد اکبر کے عہدہ چھوڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ شہزاد اکبر یا تو کام کر کے تھک گئے ہوں گے یا انہیں کوئی اور اچھا موقع مل رہا ہوگا۔

شہباز گل نے کہا کہ ہو سکتا ہے شہزاد اکبر اپنی موجودہ ذمہ داری سے خود خوش نہ ہوں، بہت سے امکانات ہیں، اس بارے میں بہتر رائے شہزاد اکبر خود دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ قبول ہوگا یا نہیں، فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے، شہزاد اکبر کو پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے والی ہے، شہزاد اکبر سیاسی طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں جا رہے ہیں۔

خیال رہےکہ  ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شہزاد اکبر  کا کہنا تھا کہ میں نے بطور مشیر اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا۔ میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور قانونی مشاورت کےحوالے سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

مزیدخبریں