لاہور پریس کلب کے باہر صحافی قتل

24 Jan, 2022 | 05:01 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: پریس کلب کے باہر صحافی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگیا۔

  تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔شملہ پہاڑی ڈیوس روڈ پر کار سوار کو گولیاں مار کر ملزمان فرار  ہوگئے، گولیاں مارنے والے 2 ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے،  کار سوار موقع پر دم توڑ گیا۔  عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل کا نمبر LER 303 ہے۔

دوسری طرف  ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروزکو فوری موقع پر پہنچنے کا حکم دیا ہے اور معاملے کی تفتیش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جبکہ ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے  کہ نجی ٹی وی چینل کے صحافی پر فائرنگ کی گئی  اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی. 
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان  نے شملہ پہاڑی کے نزدیک کار پر فائرنگ سے صحافی کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اورسی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔  آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اورسیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نےڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو حکم دیا ہے کہ  واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروائیں۔ انہوں نے متعلقہ پولیس افسروں کو صحافی کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں