امریکی شہری نے طالبان رہنما کے ہاتھوں پر اسلام قبول کرلیا

24 Jan, 2022 | 03:32 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: ایک امریکی شہری کرسٹوفرنے طالبان رہنما اور ڈپٹی وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہدکے ہاتھوں پر اسلام قبول کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرسٹوفر عرصہ پانچ سال سے افغانستان میں رہائش پذیر ہے اور وہ اس سارے عرصے میں اسلام اور مسلمانوں کا بغورمطالعہ کرتا رہا ہے۔ بالاخر اسلام نے اس کی روح اور دل کو جیت لیا۔

کرسٹوفر نے ذبیح اللہ مجاہد کے ہاتھوں پر اسلام قبول کیا ہے ان کے کلمہ شہادت پڑھتے ہی موقع پر موجود حاضرین نے نعرہ تکبیر بلند کئے اور کرسٹوفر جن کا اسلامی نام محمد عیسی رکھا گیا ہے سے گلے مل کر انہیں مبارک باد دی۔ محمدعیسی کا کہنا تھا کہ وہ اسلام سے متاثر ہوکر مسلمان ہوئے ہیں۔  

مزیدخبریں