ویب ڈیسک: محاورہ ہے کہ نیکی کردریا میں ڈال۔۔ لیکن نیویارک میں نیکی کرنا ایک شخص کو مہنگا پڑ گیا۔
نیویارک کی خون جمادینے والی سخت سردی میں جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب تھا، ایک راہگیر نے فٹ پاتھ پر سوئے شخص پر اپنا اوورکوٹ ڈالنا چاہا تاکہ وہ ٹھنڈ سے بچ سکے، مگر یہ نیکی اسے مہنگی پڑ گئی۔
No good deed goes unpunished. A man walks by and takes the coat off his back to put on a homeless man. The homeless man gets up, beats and robs him. Gets WORSE: the same homeless guy beat up 3 other people in the last few days. Catch and release. #NYC @77WABCradio pic.twitter.com/e1Hwycbhcs
— Lidia Curanaj (@LidiaNews) January 13, 2022
فٹ پاتھ پر لیٹے ہوئے اس بدمعاش نے الٹا اس اللہ کے بندے پر دھاوا بول دیا اور اسے اوورکوٹ دینے کے بدلے نہ صرف اس کو مارا پیٹا بلکہ اس کے موبائل فون اور بٹوہ بھی چھین لیا۔ ملزم بعد میں فرار ہوگیا جبکہ ہمدردی کرنیوالے شخص نے کہا ہے کہ اس کا انسانیت سے ایمان اٹھ گیا ہے۔ نیویارک پولیس واقعہ رپورٹ درج کرکے حملہ آور کو تلاش کررہی ہے۔