انارکلی دھماکہ، 9 سالہ ابصار کی ہلاکت ڈاکٹرز کی غفلت یا کچھ اور، رپورٹ آگئی

24 Jan, 2022 | 02:51 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: انارکلی دھماکہ میں 9 سالہ بچے ابصار کے جاں بحق ہونے کا معاملہ, ڈاکٹرز کی  مبینہ غفلت سے ہلاکت کے معاملہ پر میو ہسپتال کی جانب سے چیف سیکرٹری کو بھجوائے جانے والی ابتدائی رپورٹ اور واقع کے دن کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 42 نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

چیف سیکرٹری کو بھجوائے جانے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پان منڈی دھماکہ کی اطلاع کے فوری بعد تمام سرجیکل اور میڈیکل ایمرجنسی کا سٹاف ایمرجنسی پہنچ گیا تھا۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سینیئر پروفیسرز بھی ایمرجنسی میں پہنچ گئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے تمام مریضوں کی ایمرجنسی سلپس عملہ نے خود بنوائیں۔ ابصار نامی بچے کو 1 بج کر 58 منٹ پر اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا۔جب ابصار کو ہسپتال لایا گیا تو وہ بہت تشویشناک حالت میں تھا۔2 بج کر 14 منٹ  پر ایمرجنسی سلپ ہسپتال کے وارڈ بوائے نے بنوائی تب ابصار کا علاج چل رہا تھا۔ابصار کو ایمرجنسی کے آپریشن تھیٹر میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

 ابصار کی میو ہسپتال آمد اور اعلاج کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی ہے۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی بچے کو ہسپتال لایا گیا اس کا اعلاج شروع ہو گیا۔علاج شروع ہونے کے بعد ایمرجنسی کا وارڈ بوائے پرچی بنوانے اہلخانہ کے ہمراہ خود گیا۔ کچھ ہی دیر میں ابصار کو آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں