ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزار کے رہائشیوں کا دیرینہ مسئلہ حل

 سبزار کے رہائشیوں کا دیرینہ مسئلہ حل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: سبزار کے رہائشیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کے قریب 23 کینال اراضی پر نیا قبرستان تعمیر کیا جائے گا۔
 صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے سبزار کے علاقہ ایچ بلاک میں جنازہ گاہ کی تعمیر کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر میاں افضل اقبال۔ اسد قذافی میاں زاہد۔ حافظ شبیر سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ چیف انجینئر ٹپا منظر حسین نے صوبائی وزیر کا جناز گاہ کی تعمیر سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ جنازہ گاہ کی تعمیر تقریبا 20 سے 22 کروڑ کی لاگیت سے تعمیر کی جائے گئی جبکہ انہوں نے مزید بتایا کہ سبزار اور اس سے ملحقہ آبادی کے لیے 23 کینال اراضی پر نیا قبرستان تعمیر کیا جائے گا جس کی منظوری ہو چکی ہے اور جلد تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے ۔