حافظ شہباز علی : آئی سی سی ایوارڈز ، آئی سی سی ون ڈے پلئیر آف دی ایئر کا ایوارڈ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حاصل کرلیا۔
آئی سی سی ایوارڈ لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں آئی سی سی ون ڈے پلئیر آف دی ایئر کا ایوارڈ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حاصل کرلیا ہے۔
آئی سی سی ون ڈے پلئیر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں جانیمن ملان، پال سٹرلنگ اور شکیب الحسن شامل شامل تھے۔ بابر اعظم نے 6 ون ڈے میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔ آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ایوارڈز میں تیسرا ایوارڈ پاکستان کے حصے میں آچکا ہے۔