سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی

24 Jan, 2022 | 11:10 AM

Ibrar Ahmad

فریحہ  بتول: مٹن ،بیف مزدور طبقے کی پہنچ سے دور ہوا تو اب  سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی دوکاندار من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کرنے لگے۔
 سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی دوکاندار من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کرنے لگے اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ ناموں میں عمل درآمد نہیں ہو رہا پیاز  سرکاری ریٹ 23  روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 45 سے 50 روپے فی کلو میں فروخت، ٹماٹر سرکاری ریٹ  60 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 75 فی کلو میں فروخت، لہسن دیسی سرکاری ریٹ 205 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں  260روپے فی کلو میں دستیاب،لہسن چائنہ سرکاری ریٹ  300 لیکن اوپن مارکیٹ میں 340 روپے فی کلو میں فروخت ادرک چائنہ سرکاری ریٹ 255 لیکن اوپن مارکیٹ میں 330 روپے فی کلو میں فروخت موسمی سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھتی جا رہی۔

آلو  سرکاری ریٹ 33روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں  سے 45 روپے فی کلو میں فروخت مٹر سرکاری ریٹ 75 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 85 روپے فی کلو میں فروخت۔ میتھی سرکاری ریٹ 40 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 55روپے فی کلو میں فروخت بیگن سرکاری ریٹ 50روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 60روپے فی کلو میں فروخت کریلے سرکاری ریٹ 135 لیکن اوپن مارکیٹ میں 145 روپے فی کلو میں فروخت شہری شدید پریشان ہے وہ کہتے ہیں کے دوکاندار دگنی قیمتوں پر فروخت کررہے جس سے غریب آدمی دووقت کی روٹی سے بھی محروم ہو رہا ہے۔

 

مزیدخبریں