متحدہ عرب امارات نے یمنی حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

24 Jan, 2022 | 10:41 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات نے یمنی حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔۔وزارت دفاع کا کہنا ہے  دو بیلسٹک میزائل ناکارہ بنائے گئے ، میزائلوں کی باقیات ابوظہبی کے قریبی علاقے میں گریں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت ِ دفاع کی جانب سے جاری بیان کےمطابق یمنی حوثی باغیوں نے دو بیلسٹک میزائل داغے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔وزارت ِ دفاع نے بتایا کہ ناکارہ بنائے گئے بیلسٹک میزائل کی باقیات ابوظہبی کے قریبی علاقوں میں گریں جبکہ میزائل حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اماراتی وزارتِ دفاع کا بیان میں مزید کہنا ہے کہ تمام حملوں سے نمٹنے کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 دوسری جانب  ترجمان عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن سے حوثیوں نے سعودی شہر جازان پر میزائل حملہ کیا ہے۔ عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق میزائل جازان شہر کے صنعتی علاقے میں گرا جس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ عرب لیگ نے متحدہ عرب امارات پر حوثیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق عرب لیگ نے حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں