طلبا ہوجائیں خبردار، سکولوں میں کورونا پھیلنے لگا

24 Jan, 2022 | 09:49 AM

Arslan Sheikh

جنید ریاض: گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چرڑ کے ہیڈ ماسٹر آصف گوہر کورونا کا شکار ہوگئے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ہیڈ  ٹیچر آصف گوہر کو 7 روز آرام کی ہدایت کردی، سکول کے باقی طلبہ اور اساتذہ کے بھی کورونا ٹیسٹ فوری کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چرڑ کے ہیڈماسٹر آصف گوہر کورونا کا شکار ہوگئے۔ ہیڈٹیچر آصف گوہر کا کورونا ٹیسٹ 22 جنوری کو کیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ہیڈ ٹیچرآصف گوہر کو 7 روز آرام کی ہدایت کردی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول کے باقی طلبہ اور اساتذہ کے بھی کورونا ٹیسٹ فوری کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ مزید دو کیس مثبت آنے پر سکول کو سیل کردیا جائے گا۔ 

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید  1320 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مہلک وائرس مزید  3 قیمتی زندگیاں نگل گیا اور شہر میں کورونا کی مثبت شرح 15فیصد تک جا پہنچی۔  

مزیدخبریں