ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی تاریخ رقم، جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں

نئی تاریخ رقم، جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں
کیپشن: Justice Ayesha A Malik
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جسٹس عائشہ ملک نےسپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے حلف لیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کہتے ہیں وہ کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے، جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں۔

 جسٹس عائشہ اے ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں۔  سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے حلف لیا۔
حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا نے شرکت کی،  بطور جج سپریم کورٹ عہدہ سنبھالنے پر سپریم کورٹ کے تمام ججز نے جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد دی۔
چیف جسٹس پاکستان نے حلف برادری تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے، جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں۔
جسٹس عائشہ اے ملک 2031 تک سپریم کورٹ کی جج رہیں گی، 2030 میں جسٹس عائشہ اے ملک کو پاکستان کی پہلی خاتون چیف جسٹس بننے کا بھی اعزاز حاصل ہوگا۔