ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبرٹی مارکیٹ کا حسن ماند پڑنے لگا

لبرٹی مارکیٹ کا حسن ماند پڑنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لبرٹی مارکیٹ اور اطراف میں غیر قانونی اسٹالز کی بھرمار نے مارکیٹ کا حسن تباہ کر دیا، انتظامیہ نے کارروائی کے بجائے چپ سادھ لی۔

جگہ جگہ قائم اسٹالز سے لبرٹی مارکیٹ اور اطراف کا علاقہ لنڈا بازار میں تبدیل ہو گیا ہے، عرصہ دراز سے لبرٹی مارکیٹ سے معیاری اشیاء خریدنے کے لیے آنے والے لاہوریوں کی تعداد میں بھی واضع کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مسئلے کے حل کے لیے کچھ عرصہ قبل تاجر تنظیموں کی جانب سے لبرٹی مارکیٹ میں آپریشن بھی کیا گیا لیکن اس کے باوجود غیر قانونی اسٹالز جوں کے توں ہیں، غیر قانونی اسٹالز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی اپنی آنکھیں موند لی ہیں۔

ادھر فردوس مارکیٹ میں تجاوزات اور غیرسرکاری پارکنگ سٹینڈز کی بھرمار ہے۔ فردوس مارکیٹ کے مین روڈ پر تجاوزات سے آمدورفت متاثر ہوتی ہے، اس سے اہل علاقہ کو مشکلات درپیش ہیں۔ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے متعدد درخواستوں کے باوجود تجاوزات نہیں ہٹائی جاسکیں۔

غیر سرکاری پارکنگ سٹینڈ اور تجاوزات پر اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اگر تجاوزات کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔