مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم قدم

24 Jan, 2021 | 08:57 PM

Arslan Sheikh

بسام سلطان: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں مریض دوست ماحول کی فراہمی کیلئے کلر کوڈنگ سسٹم متعارف، فلور پر قائم شعبہ جات کے سائن بورڈ کو مختلف رنگوں سے واضح کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے یہ اقدامات عالمی معیار کے مطابق طے شدہ اصولوں تک پہنچنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ اس اقدام سے بیمار و تیمار دار براہ راست متعلقہ وارڈ میں وقت ضائع کیے بغیر پہنچ سکیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس ادارے میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے۔ 

ای ڈی پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ بیسمینٹ ون اورٹو سمیت ادارے کے سامنے ہر شعبے کے سائن بورڈز کے رنگ کی مناسبت سے ڈاکٹرز کی پارکنگ بھی مخصوص کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیورو سرجری یونٹ 1 کیلئے ییلو، یونٹ2 کیلئے اورنج، یونٹ 3 کیلئے گرین، نیورالوجی کے شعبے کیلئے ڈارک بلیو اور آپریشن تھیٹر کیلئے سرخ رنگ کے سائن بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں۔

اسی طرح کہ ایم آر آئی کیلئے پرپل، سی ایس ایس ڈی کیلئے ڈارک گرین اور ایمرجنسی وسی ٹی سکین کیلئے لائٹ بلیو رنگ کے سائن بورڈ آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں