شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

24 Jan, 2021 | 05:00 PM

Shazia Bashir

عثمان علیم: شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 6 ملک شاپس، 5 فاسٹ فوڈ یونٹس، 3 پان شاپس اور 2 فوڈ فیکٹریز سیل کردیں، ڈی جی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار میں کمی برداشت نہیں کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری ہیں، قوانین کی خلاف ورزیوں پر6 ملک شاپس،5 فاسٹ فوڈ یونٹس،2 بیکرز،3 پان شاپس،2  فوڈ فیکٹریز کو سیل کر دیا گیا،   ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے کہ ہال روڈ پر وقاص بریانی کو گندی مشینری اور بدبودار فریزر کے استعمال پر سیل کیا۔

 بند روڈ پر اصغر بیکری کو پروڈکشن ایریا میں چوہوں اور  کھلی اشیاء کی موجودگی پر دو موریہ پل پر نوید گودام کو جوسزکی تیاری میں قوانین کی خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ شادباغ میں لاثانی چکن شوراما، لاہور چٹخارہ گلبرک کو زائد المیعاد اشیاء کے استعمال پر سیل کیا گیا۔ 

ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر فضل ربانی، خان لالہ پان شاپ اور عادل جنرل سٹور کو سیل کیا گیا، بوگیوال روڈ پر منیر،فریدی گجر، احمد اور اصغر نامی ملک شاپس کو ملاوٹی دودھ کی فروخت پر سیل کیا گیا، غیرمعیاری دودھ کی فروخت پر بلا شیر فروش، داتا علی ہجویری ملک شاپ کیخلاف کارروائی کی گئی۔

 گندے آئل، کیمیکلز کے استعمال اورناقص انتظامات پر مختار نمکو کو سیل کیا گیا، جوہر ٹاؤن میں معروف کیفے کو فوڈلائسنس اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پر، رائیونڈ روڈپر ڈوگر تکہ اینڈ ریسٹورنٹ کو کاکروچزکی موجودگی اور انتہائی ناقص انتظامات پر، کوٹ لکھپت میں نیاز پرائیویٹ لمیٹڈ کو ریکارڈکی عدم دستیابی پر سیل کیا گیا۔

مزیدخبریں