ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او نے روایتی تھانہ کلچر بدلنے کی ٹھان لی

سی سی پی او نے روایتی تھانہ کلچر بدلنے کی ٹھان لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ (اسرار خان) سی سی پی او نے شہریوں کو تھانوں میں درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے روایتی تھانہ کلچر بدلنے کی ٹھان لی، رات گئے مختلف تھانوں کے اچانک دورے، کارکردگی کا جائزہ لیا۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے شہریوں کو تھانوں میں درپیش مسائل ختم کرنے کیلئے روایتی تھانہ کلچر بدلنے کی ٹھان لی ہے، سی سی پی او نے انتظامی ذمہ داری نبھاتے ہوئے رات گئے مختلف تھانوں کا دورہ کیا، سی سی پی او تھانہ مصطفی آباد، تھانہ ریس کورس بھی گئے، جہاں انہوں نے مختلف امور کا جائزہ لیا،انچارج انویسٹی گیشن کے  ریس کورس تھانہ میں موجود نہ ہونے پرغیر حاضری نوٹ کی۔

سی سی پی او نے  سول لائنز میں فرنٹ ڈیسک پر موصول درخواستوں کا ریکارڈ اور محرر کا ریکارڈ رجسٹر چیک کیا، غلام محمود ڈوگر نے حوالات میں بند ملزموں سے بھی ملاقات کی اور انتظامات کے حوالے سے گفت و شنید کی، اس موقع پر بہترین انتظامات پر سی سی پی او نے محرر کو شاباش دی اور موقع پر موجود عملے کو مختلف امور سے متعلق ہدایات دیں۔

سی سی پی او نے تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کو تحفظ کا احساس فراہم کرنا ہو گا، پولیس کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

بعدازاں سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے شہر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ بھی کیا، دورے کے دوران ڈولفن سکواڈ، پیرو فورس اور نائٹ پٹرولنگ کی کارکردگی دیکھی۔

Sughra Afzal

Content Writer