ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرت کی بھوک نے نوجوان کو موت کی وادی میں پہنچادیا

شہرت کی بھوک نے نوجوان کو موت کی وادی میں پہنچادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہرت کی بھوک نے نوجوان کو موت کی وادی میں پہنچادیا  ۔کراچی کے علاقے   کلفٹن میں ایک اور ٹک ٹاک کا شوقین نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے سر پر پتھر لگنے سے جان سے ہاتھ دو بیٹھا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک بنانے کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  کراچی کے تفریحی علاقے کلفٹن دو دردریا کے قریب نوجوان پہاڑی پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنارہا تھا کہ اس پر بھاری پتھر گر گیا، نوجوان کو اسکے دوست شدید زخمی حالت میں  رکشے میں ڈال کر ہسپتال لے جارہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو والوں نے نوجوان کی لاش رکشے سے اتار کر ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کردی، متوفی کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور اس کی شناخت عذیرکے نام سے کی گئی ہے۔

یاد رہے راولپنڈی میں ایک نوجوان  کو ویڈیو بناتے ہوئے ریل گاڑی نے ٹکر ماردی تھی جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔ نوجوان چکلالہ سکیم تھری پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔  نوجوان اپنے ساتھی کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا ۔واصف ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا رہا تھا ویڈیو بنانے کے دوران واصف ٹرین کی زد میں آکر سر پر چوٹ لگنے سے موقع ہر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیاجبکہ اہل علاقہ کی بھی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سماجی روابط کی ویب سائٹس اور ویڈیو شیئرنگ ایپس نئی نسل اور شہرت کے دلدادہ افراد کی من پسند مصروفیت بن چکی ہے، جہاں سوشل میڈیا سماج پر مثبت اثر ڈال رہا ہے تو اسی سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات بھی پڑرہے ہیں۔ ٹک ٹاک ایپ نوجوانوں کیلئے شہرت حاصل کرنے کا ایک ذریعہ بن چکی ہے، لوگ عام سماجی رابطوں کے بجائے سوشل میڈیا رابطوں کو ترجیح دیتے نظر آتے ہیں۔ کچھ ایسے نوجوان ہیں جن کے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں فالورز ہوچکے ہیں۔ نوجوان عجیب وغریب ویڈیوز بناکر مقبول ہونے کے دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer