ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس میں بھرتیوں کو جعلسازوں نے داغدار کردیا

 پنجاب پولیس میں بھرتیوں کو جعلسازوں نے داغدار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس کی 5 ہزار کانسٹیبلان اور ٹریفک اسسٹنٹس کی بھرتی کو جعلسازوں نے داغدار کردیا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھرتیوں کے دوران سینکڑوں امیدواروں کے پرچے تبدیل کر کے اضافی نمبرلگوائے گئے، لاہور میں 4 امیدواروں کیخلاف مقدمات درج جبکہ مزید170 کے قریب امیدواروں کو پوائنٹ آوٹ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلساز 5 ہزار پولیس کانسٹیبلان کی بھرتی میں بھی کام دکھا گئے، امتحان لینے والی کمپنی کی سازباز سے سینکڑوں پیپرز کو تبدیل کر کے نمبر لگائے گئے، پی پی ایس سی میں جعلسازوں کے انکشاف کے بعد کینڈیٹ ٹیسٹنگ سروس میں بھی جعلساز سامنے آگئے۔

لاہورمیں 32 سو کانسٹیبلز جبکہ 8 سوٹریفک اسسٹنٹس بھرتی کئے جانے ہیں، انٹرویو کے دوران 4 امیدواران کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمات درج ہوئے، مقدمات میں امیدواروں کیساتھ ساتھ سی ٹی ایس کمپنی کےمالک نذیرابڑواور آپریشنل منیجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے، امیدواروں کے پیپرز دینے کے بعد تبدیل کر کے 55 سے 75 تک نمبرز دیئے گئے۔

ایسے امیدواروں کے میٹرک یا ایف اے میں انتہائی کم نمبر تھے،  مشکوک جاننے پر پیپرز چیک کئے گئے تو حقیقت سامنے آگئی، پیپرز پر موجود لکھائی اور ایسے امیدواروں کی لکھائی کو کراس چیک کیا گیا، لاہور میں 4 ہزارامیدواروں میں سے 170 کے قریب ایسے جعلی امیدوار ڈھونڈ لئے گئے، ایسے امیدواروں کیخلاف اورسی ٹی ایس کمپنی کے مالک کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

ٹریس ہونیوالوں میں زیادہ تر امیدواروں کا تعلق کاہنہ اور رائیونڈ سے ہے، صوبہ بھر میں 350 کے قریب امیدواروں کے پیپرز تبدیل کئے گئے، آئی جی  نے بھی اجلاس میں بھرتیوں میں پیپر تبدیل ہونے پر اسٹیبلشمنٹ برانچ کے افسران پر اظہار برہمی کیا۔

سی ٹی ایس کمپنی کیخلاف مزید کارروائی کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں پنجاب بھرمیں مزید بھرتی کیلئے دوسری کمپنی ہائرکی جاسکتی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer