(سٹی42)انوسٹی گیشن پولیس شیراکوٹ کی کارروائی، اغواء کے 2 مقدمات کا ڈراپ سین، شیراکوٹ سے اغواہونے والی35سالہ صباء 3 بچوں سمیت بازیاب،مغو ی نصراللہ علی کو بھی بازیاب کروالیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے اغواء کے 2 مقدمات میں خاتون اور ایک شخص کو بازیاب کرالیا،اغواء ہونے والی صباء نامی خاتون خاوند سے ناراض ہو کر بچوں سمیت گوجرانوالہ چلی گئی تھی،پولیس نے چھان بین کرتے ہوئے خاتون کا پتہ لگالیا تھا اور ورثاء کے حوالے کردیا، دوسرے واقعہ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن شیراکوٹ انوسٹی گیشن پولیس نے مغو ی نصراللہ علی کو بھی بازیاب کروالیا۔
ایس پی انوسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی کا کہناتھا کہ مغوی نصراللہ اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے چلا گیا تھا،نصراللہ وہاڑی سے واپسی پر گھر کا راستہ بھول گیا تھا،بعدازاں تحیققات کرتے پولیس نےنصراللہ کو تلاش کرلیا تھا،تحقیقاتی پولیس آفیسر کا کہناتھا کہ شہریوں کی شکایات پرفوری مقدمات کا اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے، اغواکے متعددمقدمات میں تفتیش کے دوران گھریلو ناراضگی سامنے آتی ہے,ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا مزید کہناتھا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ معاملے کی چھان بین کے بعد قانونی کارروائی کروائیں۔
واضح رہے کہ شہر میں ڈاکو راج قائم ہے،آئے روز لرزہ خیزواقعات کی وجہ سے شہر میں امن وامان کی فضا خراب ہوچکی ہے،شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال، قتل و غارت گری، اغوا برائے تاوان، خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی و اغوا، ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور سرعام فائرنگ جیسے جرائم میں خطرناک حد تک اضافے نے امن پسند شہریوں، دکانداروں، تاجروں اور صنعتکاروں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں جبکہ سیف سٹی کے کیمرے، ڈولفن، پولیس رسپانس یونٹ سمیت درجنوں دیگر فورسز کی موجودگی بھی بے سود ہے۔