پنجاب وائلڈلائف نے پنجاب اڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ کے شیڈول کا اعلان کردیا

24 Jan, 2021 | 03:16 PM

Shazia Bashir

سعدیہ خان: حکومت کی طرف سے کوٹہ ملنے کے بعد پنجاب وائلڈلائف نے پنجاب اڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ کے شیڈول کا اعلان کردیا، پرائیویٹ گیم ریزرو کے قیام کی اجازت نہیں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اس سال ٹرافی ہنٹنگ کا فیصلہ ڈیڑھ ماہ کی تاخیرسے کیا ہے، شکاریوں سے 15 جنوری تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں، اس دوران صرف2 درخواستیں موصول ہوئیں جس کے بعد تاریخ میں 19 جنوری تک کی توسیع کردی گئی تھی، لیکن کوئی نئی درخواست موصول نہ ہوسکی۔

 گزشتہ سال پنجاب اَڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ کی ریزور فیس 18 ہزار امریکی ڈالر تھی، غیر ملکی شکاریوں کو ابھی ٹرافی ہنٹنگ کیلئے پرمٹ جاری نہیں کئے گئے تاہم ابھی یہ فیصلہ بھی نہیں ہوا کہ انہیں کس علاقے میں پنجاب اڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ کروائی جائے گی۔

پنجاب وائلڈ لائف کو 16 پنجاب اڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ کا کوٹہ دیا گیا ہے، مقامی شکاریوں کو شکار کی اجازات نہیں ہوگی، وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ نے چند ماہ قبل ہونیوالے اجلاس میں پنجاب میں 6 پرائیویٹ گیم ریزورزکے قیام کی عمومی منظوری دی تھی۔

مزیدخبریں