جنرل ہسپتال میں ملزم کو چوری کرنا مہنگا پڑگیا

24 Jan, 2021 | 01:29 PM

M .SAJID .KHAN

(بسام سلطان) جنرل ہسپتال میں مریضوں کے موبائل چوری کرنے والا ہتھے چڑھ گیا، ملزم سورۃ یاسین بیچنے کے بہانے وارڈز میں داخل ہوتا، مریضوں کے موبائل اٹھالیتا تھا، لواحقین نے ملزم کو کیمرہ کی مدد سے ٹریس کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیل کے مطابق شہر کے مشہور جنرل ہسپتال کی سکیورٹی انتظامیہ نے چوری کی واردات ناکام بنادی، اہم کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نےموبائل چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ملزم کے بارے اہم انکشاف کیا گیا کہ دیپالپور کا وقاص ہسپتال کے وارڈ سے مریضوں کےموبائل چوری کرتا تھا،چورسورۃ یٰس پیچنے کے بہانے وارڈوں میں داخل ہوتا تھا، ملزم وقاص موقع دیکھ کر مریضوں کے موبائل چوری کرلیتا تھا۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق میڈیکل یونٹ 2 سےملزم کو مریضوں کےلواحقین سے پکڑا،لواحقین نےسکیورٹی کی مددسےوقاص کو پکڑکرپولیس کےحوالےکردیا، ملزم سےچوری کئےگئےبیشترموبائل ،نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم عمران خان کو لاہور دورے میں قبضہ مافیا کے خلاف رپورٹ دی گئی تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر قانون اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد ، قبضہ مافیا کے خلاف تین ہفتوں میں بھرپور ایکشن کا ٹاسک دیا گیا، وزارت داخلہ نے ایکشن لیتے ہوئے پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے 888 افراد کے اسلحہ لائسنس بھی منسوخ کر دیئے ہیں اور رپورٹ وفاقی حکومت کوبھجوا دی ہے، لائسنس قبضہ مافیا، بدمعاشوں اور مختلف گینگز کے منسوخ کیے گئے۔

مزیدخبریں