صبا قمر کا گاڑی میں بولڈ ڈانس،ویڈیو وائرل

24 Jan, 2021 | 01:01 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نیلم منیر کے بعد ایک اور معروف اداکارہ صبا قمر کی کار میں ڈانس ویڈیووائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کار میں بیٹھی ہوئی ایک پنجابی گانے پر ڈانس کررہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا قمر سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور رقص کرنے میں مگن ہیں۔ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد انہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

اس سے قبل بھی اداکارہ کو بولڈ فوٹوشوٹ کروانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ ماضی میں نیلم منیر کی کار میں رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے ڈراموں و فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر منفرد انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں اور اکثر و بیش تر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں بلال سعید کے گانے کی شوٹ کے دوران مسجد میں رقص کے مناظر سے متعلق تنازعے نے ان کے لئے مسائل پیدا کردیے تھے جس پر انہوں نے صارفین کے اصرار کے باوجود معافی نہیں مانگی۔

مسجد کی بے حرمتی کا سلسلہ تھما ہی تھا کہ اب انہوں نے متنازع فوٹو شوٹ کروا کر ”آ بیل مجھے مار“ کی ضرب المثل یاد کروادی۔ حال ہی میں ان کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں صارفین نے ان کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اس پر تندوتیز تبصرے کیے  گئے  اور کئی صارفین نے طنزیہ انداز بھی اختیار کیا ہے۔اداکارہ صبا قمر  ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی  زد میں رہیں اب پھر وہی سلسلہ چل نکلا ہے۔

مزیدخبریں